مفتی پاکستان منیب الرحمان نے بھی سیاست میں قدم رکھ دیا

مصطفی کمال کی پاک سرزمین پارٹی کی حمایت کا اعلان

muhammad ali محمد علی بدھ 18 جولائی 2018 22:03

مفتی پاکستان منیب الرحمان نے بھی سیاست میں قدم رکھ دیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جولائی2018ء) مفتی پاکستان منیب الرحمان نے بھی سیاست میں قدم رکھ دیا، مصطفی کمال کی پاک سرزمین پارٹی کی حمایت کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق مفتی اعظم پاکستان اور رویت ہلال کمیٹی کے چئیرمین مفتی منیب الرحمان بھی انتخابات قریب آتے ہی سیاسی طور پر متحرک ہوگئے ہیں۔ کراچی میں پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے فتی پاکستان منیب الرحمان سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے دوران مفتی منیب الرحمان نے مصطفی کمال کی پاک سرزمین پارٹی کی حمایت کی یقین دہانی کروائی۔

(جاری ہے)

مصطفی کمال کا کہنا ہے کہ مفتی منیب سے دعائیں لے کر انتخابی دورہ شروع کر رہا ہوں۔ کراچی کو چھ ماہ میں دوبارہ روشنیوں کا شہر بنائیں گے۔ واضح رہے کہ مفتی اعظم پاکستان اور رویت ہلال کمیٹی کے چئیرمین مفتی منیب الرحمان نے اس سے قبل کبھی کسی سیاسی جماعت کی حمایت کا اعلان نہیں کیا۔

تاہم اس مرتبہ مصطفی کمال کا دعویٰ ہے کہ مفتی منیب الرحمان کی حمایت انہیں حاصل ہے۔ تاہم اس حوالے سے مفتی اعظم پاکستان اور رویت ہلال کمیٹی کے چئیرمین مفتی منیب الرحمان کی جانب سے کوئی واضح اعلان نہیں کیا گیا۔ یہ بات بھی واضح رہے کہ پاکستان میں عام انتخابات کا انعقاد 25 جولائی کو ہوگا۔