سندھ پولیس کا جدید وائرلیس و ٹرانسپورٹ سسٹم قابلِ تعریف ہے، آئی جی سندھ

ڈی آئی جی ٹیکنیکل اینڈ ٹرانسپورٹ ڈاکٹر جمیل احمد نے آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی کو وائرلیس و ایم ٹی ورکشاپ کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی

بدھ 18 جولائی 2018 23:20

سندھ پولیس کا جدید وائرلیس و ٹرانسپورٹ سسٹم قابلِ تعریف ہے، آئی جی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2018ء) آئی جی سندھ پولیس امجد جاوید سلیمی نے کہا ہے کہ سندھ پولیس کا جدید وائرلیس اور ٹرانسپورٹ سسٹم قابلِ تعریف ہے ۔ یہ بات انہوں نے گارڈن ہیڈ کواٹر میں واقع وائرلیس ورکشاپ اور ایم ٹی ورکشاپ کا دورہ کرنے کے دوران افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ قبل ازیں آئی جی سندھ پولیس امجد جاوید سلیمی جب گارڈن ہیڈ کواٹر میں واقع وائرلیس و ایم ٹی ورکشاپ پہنچے تو ڈی آئی جی ٹیکنیکل اینڈ ٹرانسپورٹ ڈاکٹر جمیل احمد نے ان کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈی آئی جی ساؤتھ ، اے آئی جی ٹیلی کمیونیکیشن ، اے آئی جی ایم ٹی ، ایس پی ہیڈ کواٹر گارڈن اور پی ایس او ٹو آئی جی سندھ بھی موجود تھے۔ ڈی آئی جی ٹیکنیکل اینڈ ٹرانسپورٹ ڈاکٹر جمیل احمد نے آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی کو وائرلیس و ایم ٹی ورکشاپ کی ورکنگ کے بارے میں تفصیلی آگاہ کیا۔ آئی جی سندھ نے ایم ٹی ورکشاپ اور وائرلیس سسٹم کی کارکردگی پر اطمنان کا اظہار کیا اور ضروری احکامات بھی دیئے ۔آئی جی سندھ نے ٹیلی کمیونیکیشن سندھ پولیس کے ورکشاپ میں کام کرنے والے 31اسٹاف ممبران کو فی کس 5ہزار روپے انعام دینے کا اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :