پی ٹی سی ایل گروپ نے 4% YOY کی ترقی حاصل کی -
،پی ٹی سی ایل نے عبوری منافع ایک روپیہ فی حصص کا اعلان کر دیا-
بدھ 18 جولائی 2018 23:32
(جاری ہے)
پی ٹی سی ایل گروپ کا آپریٹنگ منافع 57% زائدرہا ۔ تاہم مجموعی طور پر پی ٹی سی ایل گروپ کاخالص منافع 45% فیصد کمی کا شکار ہوا ۔
جس کی بنیادی وجوہات روپے کی قدر میں 1.1 ارب کی کمی اور 1.3 ارب روپے کی گزشتہ سال کی مثبت ایڈجسٹمنٹ تھیں ۔ سازگار حالات کی صورت میں پی ٹی سی ایل کا خالص منافع گزشتہ سال کے مقابلے میں 28% زیادہ ہوتا۔ YOYمستحکم رہتے ہوئے پی ٹی سی ایل نے QoQ 1% آمدنی میں اضافہ حاصل کیا۔ پی ٹی سی ایل کی نمایا ں اور مارکیٹ کی معروف فکسڈ براڈبینڈDSLسروس نے اس ترقی کو جاری رکھا اور2017 ء کی پہلی ششماہی کے مقابلے میں8%فیصد زیادہ ترقی کی, کارپوریٹ بزنس نے گزشتہ سال کی پہلی ششماہی کے مقابلے میں 14%نمایاں ترقی کی،۔چارجی/ LTE میں گزشتہ برس کی جانے والی سرمایہ کاری نے اس سال مثبت نتائج دکھائے اوردوہرے ہندسوں میں YoY ترقی کی۔ تاہم ملکی و بین الاقوامی وائس کی آمدنی میں کمی آئی جس کی وجہ OTT اور سیلولر سروسز کا حصول تھا جس کے نتیجے میں وائس ٹریفک میں کمی ہوئی۔ پی ٹی سی ایل کا آپریٹنگ اور خالص منافع گزشتہ سال کے مقابلے میں 2%کم رہا جس کی مرکزی وجہ سال کی پہلی ششماہی میںصارفین کو حاصل کرنے کی لاگت، اور نان آپریٹنگ آمدنی میں کمی تھی جس کی وجہ فنڈز میں کمی ،VSS اور CAPEX میں بالترتیب گزشتہ سال کے مقابلے میں سرمایہ کاری میں کمی تھی۔ ان وجوہات کی بناء پر خالص منافع میں 2017کی پہلی ششماہی کے مقابلے میں 21% کی کمی بتائی گئی ہے۔ ( اگر ان کو ایک دفعہ ہونے ولی تبدیلیوں کے مطابق ایڈجسٹ کیا جائے تویہ 12% کم ہی)۔ پی ٹی سی ایل نے 1 روپیہ فی حصص کے عبوری منافع کا اعلان کیا ہے ، جو کہ مجموعی طور پر 5.1ارب روپے کے منافع کی ادائیگوں کے مساوی ہے۔پی ٹی سی ایل پاکستان بھر میں پھیلے ہوئے سب سے اہم 100 مقامی ایکس چینجز کو تبدیل کر کے ملک کے مختلف حصوں میں نیٹ ورک کو جدید بنانے کے سفر کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ جس کا مقصد تیز رفتار ڈیٹا اور آئی پی ٹی وی سروسز فراہم کرنا ہے۔ جدت لانے کا یہ جاری پروگرام بہتر نتائج فراہم کررہا ہے ، جو کہ صارفین کی شکایات میں کمی، صارفین کی تعداد میں اضافے ، بہتر ARPU اوران ایکس چینجز کی زائد آمدنی کی صورت میں ظاہر ہو رہے ہیں۔ چارجی کی حالیہ ’چارجی ڈبل والیوم ‘ اور ’کراچی چارجی ریکنکٹ مہم شروع کی گئیں ، جن کا بہت اچھا ردِعمل آیا اور مارکیٹ میں چارجی کو مزید پذیرائی ملی۔ پی ٹی سی ایل نے نجی اور سرکاری دونوں شعبوں میں نئے ICT، کلائوڈ انفراسٹرکچر اور مینجڈ سروسز پراجیکٹس پر دستخط کیے ہیں اس کے علاوہ نئی شراکت داریوں اور سلوشنز کے ذریعے اپنے پورٹ فولیو کو بہتر بنا ریا ہے ۔دوسری سہ ماہی کے دوران پی ٹی سی ایل نے سوفٹ ویئر کمپنیوںاور کال سینٹرکو کلائوڈ پر مبنی سلوشنز کی فراہمی کے لیے پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ سے معاہدے پر دستخط کئے اس کے ساتھ پی ٹی سی ایل نے کلاؤڈ انفراسٹرکچر سروس سیکورٹی کے لئے 27001 & 27017 ISOکی سرٹیفیکیشن بھی حاصل کیں۔پی ٹی سی ایل نے فلم ’’ 7 دن محبت ان‘‘ کے سلسلے میں ڈان فلمز کے ساتھ شراکت داری کی ، اس فلم میں پاکستان کے نامور ستارے شامل ہیں۔موقع کی مناسبت سے ، پی ٹی سی ایل نے ایک ٹی وی کمرشل بھی لانچ کیا جس میں ماہر ہ خان اور شیراز منور Mbps 10کے لامحدود انٹر نیٹ کی تشہیرکرتے ہوئے نظر آئے ۔پی ٹی سی ایل نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو ویسٹ انڈیز اور اسکاٹ لینڈ خلاف انٹرنیشنل ٹی 20 سیریز میں بھی سپانسر کیا۔ دونوں مواقع پر پی ٹی سی ایل ’ ’ آن دا بیک-" کے ساتھ پاکستانی ٹیم نے ٹی 20 کرکٹ سیریز اپنے نام کیں ۔مزید تجارتی خبریں
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی
-
برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.