گلگت بلتستان میں سیلابی ریلا،ہلاکتیں

گونر فارم کے مقام پر شاہراہ قراقرم آمد ورفت کے لیے بند کر دی گئی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 18 جولائی 2018 22:41

گلگت بلتستان میں سیلابی ریلا،ہلاکتیں
گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جولائی2018ء) گلگت بلتستان میں سیلابی ریلے کی زد میں آکر ماں بیٹی جاں بحق ہو گئیں۔ گونر فارم کے مقام پر شاہراہ قراقرم آمد ورفت کے لیے بند کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں اس وقت مون سون کا موسم اپنے عروج پر پہنچ چکا ہے جس کے بعد ملک بھر میں شدیدبارشیں ہو رہی ہیں۔اس موقع پر انتظامی غفلت کے باعث پنجاب کے بڑے شہروں کو ہنگامی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔

ایک ہفتہ قبل جب لاہور میں بارش نے 20 سالہ ریکارڈ توڑا تو خادم اعلیٰ کا پیرس ،وینس میں تبدیل ہو گیا اور اسی قسم کی صورتحال گوجرانوالہ اور فیصل آباد کو بھی کرنا پڑا۔ابھی بھی ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔گلگت میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوچکی ہے۔

(جاری ہے)

پہاڑی علاقوں سے آنے والے سیلابی ریلے نے گلگت میں تباہی مچا دی ہے۔

گلگت بلتستان میں سیلابی ریلے کی زد میں آکر ماں بیٹی جاں بحق ہو گئیں جن کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔اس موقع پر سیلابی ریلے کے بعد بن جانے والی صورتحال کے باعث گونر فارم کے مقام پر شاہراہ قراقرم آمد ورفت کے لیے بند کر دی گئی۔جس کے باعث سینکڑوں سیاح پھنس چکے ہیں ۔سیاحوں نے فوری طور پر امدادی سرگرمیاں شروع کرنے اور شاہراہ قراقرم کو کھونے کا مطالبہ کیا ہے۔