ڈرائیونگ سیٹ کی جگہ لوہے کی بالٹی اور پلائر سے سٹیئرنگ کا کام لیے جانے پر پولیس بھی حیرت زدہ رہ گئی

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 18 جولائی 2018 23:30

ڈرائیونگ سیٹ کی جگہ لوہے کی بالٹی اور پلائر سے سٹیئرنگ  کا  کام لیے جانے ..
اگر آپ کو لگتا ہے کہ گاڑی کی  ڈرائیونگ  کے لیے گاڑی کی ڈرائیونگ سیٹ اور سٹیئرنگ ضروری ہوتا ہے تو آپ غلط ہیں۔نارفوک، برطانیہ  میں پولیس نے ایک ایسے شخص کو پکڑا ہے جو ڈرائیونگ سیٹ کی جگہ پر لوہے کی بالٹی  رکھے بیٹھا تھا۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ وہ سٹیئرنگ کے بغیر گاڑی کو ایک پلائر کی مدد سے چلا رہا تھا۔
پولیس نے جب اس گاڑی کو دیکھا تو گاڑی کی حالت دیکھ کر حیران رہ گئے۔

اس گاڑی میں نہ ہی فرنٹ ونگ تھا اور نہ ہی بمپر تھے۔

(جاری ہے)

گاڑی کی ہیڈ لائٹس بھی نہیں تھی اور ٹائر بھی فلیٹ تھے۔ لیکن پولیس کو حیرت کا اصل جھٹکا تو گاڑی کے اندر جھانکنے پر لگا۔ گاڑی کے اندر ڈیش بورڈ، آر پی ایم میٹر یا سپیڈو میٹر بھی نہیں تھے۔ ڈرائیونگ سیٹ کی جگہ لوہے کی بالٹی رکھی ہوئی تھی اور بغیر سٹیئرنگ کے ہینڈل کو پلائر سے کنٹرول کیا جا رہا تھا۔
پولیس نےا س واقعے کی تصاویر سوشل میڈیا پرشیئر کی تو ان کی حیرت پوسٹ سے بھی دکھائی دے رہی تھی۔ پوسٹ میں یہ نہیں بتایا گیا تھا کہ اس گاڑی کے ڈرائیور کو کن دفعات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پولیس نے بس یہ بتایا کہ اس شخص پر بہت سی دفعات عائد کی گئی ہیں۔

ڈرائیونگ سیٹ کی جگہ لوہے کی بالٹی اور پلائر سے سٹیئرنگ  کا  کام لیے جانے ..