سندھ پولیس کی سطح پر شجرکاری مہم کا فوری طور پر آغاز کیا جائے ، آئی جی سندھ کی ہدایات

بدھ 18 جولائی 2018 23:47

سندھ پولیس کی سطح پر شجرکاری مہم کا فوری طور پر آغاز کیا جائے ، آئی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2018ء) آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی نے کہا ہے کہ سندھ پولیس کی سطح پر شجرکاری مہم کا فوری طور پر آغاز کیا جائے ۔سندھ پولیس کے تمام اضلاع کے دفاتر،گراؤنڈز،پولیس لینزودیگر یونٹس میں پودے لگائے جائیں۔

(جاری ہے)

پولیس کو ہدایات دیتے ہوئے آئی جی سندھ نے کہا کہ گرین پولیس لائنز نظریہ کے تحت شجرکاری سے ایسے تمام مقامات کو سرسبزو شاداب بنایا جائے ۔سایہ دار درخت مثلاً نیم شیشم پیپل ایلیسٹونیا سنبل و سکھ چین کے پودے لگائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ کم از کم ہر کانسٹیبل ایک پودا لگائے ۔ان احکامات پر ترجیحی بنیاد پر عمل درآمد کیا جائے اور ہفتہ وار رپورٹ برائے ملاحظہ ارسال کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :