ایم ایم اے کے انتخابی دفتر پر پولیس کی فائرنگ

پولیس اہلکار کو معطل کر کے واقعے کی مزید انکوائری کا حکم دے دیا گیا، پولیس

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 18 جولائی 2018 23:41

ایم ایم اے کے انتخابی دفتر پر پولیس کی فائرنگ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جولائی2018ء) وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے سیکٹر جی 10 میں ایم ایم اے کے انتخابی دفتر پر پولیس کی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا پے۔ پولیس اہلکار کو معطل کر کے واقعے کی مزید انکوائری کا حکم دے دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ اسلام آباد کے علاقے سیکٹر جی 10 میں پیش آیا۔اس حوالے سے پولیس نے اپنا موقف بتاتے ہوئے کہا کہ سیکٹر جی 10 میں ایم ایم اے کی انتخابی کیمپ میں لاوڈ اسپیکر پرمیوزک بجایا جا رہا تھا۔

انتخابی کیمپ کےقریب رہائشیوں نےمسلسل لاوڈاسپیکر کےاستعمال کی شکایت کی۔شہریوں کی شکایت پرپولیس اہلکار انتخابی کیمپ میں میوزک بندکرانے پہنچے۔ایم ایم اے کے انتخابی کیمپ میں موجود کارکنوں نے پولیس اہلکار کو زدوکوب کیا۔

(جاری ہے)

پولیس اہلکار نے اپنے بچاؤ میں ہوائی فائرنگ کی جس پر پولیس اہلکار کو معطل کر کے واقعے کی مزید انکوائری کا حکم دے دیا گیا۔اس سارے پر اپنا موقف بیان کرتے ہوئے ایم ایم اے کے مقامی رہنما کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس نے زبردستی انتخابی کیمپ بند کرانے کی کوشش کی جس پر پولیس سے جھگڑا ہو گیا ۔پولیس نے معاملہ سلجھانے کی بجائے فائرنگ کھول دی۔اس واقعے کے بعد ایم ایم اے کارکنوں نے پولیس کے رویے کے خلاف سیکٹر جی 10روڈ بند کر دی۔