Live Updates

فیصل آباد میں تحریک انصاف کے دفتر پر حملہ

muhammad ali محمد علی جمعرات 19 جولائی 2018 00:06

فیصل آباد میں تحریک انصاف کے دفتر پر حملہ
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جولائی2018ء) فیصل آباد میں تحریک انصاف کے دفتر پر حملہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دوسرے بڑے شہر فیصل آباد میں تحریک انصاف کے انتخابی دفتر پر حملہ کیا گیا ہے۔ تحریک انصاف کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ کچھ نامعلوم افراد پارٹی کے انتخابی دفتر پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ خوش قسمتی سے اس حملے کے دوران کسی قسم کا جانی نقصان تو نہیں ہوا، تاہم پارٹی کے دفتر کو نقصان ضرور پہنچا ہے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ واقعے کے فوری بعد پولیس کو طلب کیا گیا تاہم پولیس بروقت جائے وقوعہ پر نہیں پہنچی۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل انتخابات سے قبل سیاسی جماعتوں کے قائدین اور دفاتر کو دہشت گردی کا نشانہ بنائے جانے کا الرٹ جاری کیا گیا تھا۔ اس الرٹ کے جاری ہونے کے بعد اب تک انتخابی جلسوں پر دہشت گرد حملوں کے کئی واقعات پیش آ چکے ہیں۔ ان واقعات میں درجنوں افراد اپنی جان کی بازی ہار بیٹھے۔ جبکہ دہشت گردی کے مزید واقعات کے خدشات اب بھی واقع ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات