خواتین کو جیلوں میں نہیں بھیجا کرتے :شاہد خاقا ن عباسی

ہم نے نوازشریف اور مریم نواز کا جیل میں جانا قبول کیا ہے۔2008میں پیپلز پارٹی کی حکومت نے کوئی کارکردگی نہیں دکھائی جس کی وجہ سے ہم کو 2013میںآئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب

جمعرات 19 جولائی 2018 00:00

خواتین کو جیلوں میں نہیں بھیجا کرتے :شاہد خاقا ن عباسی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2018ء) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ اب خواتین کو جیلوں میں بھیجنے کی روایت شروع ہوگئی ہے۔ خواتین کو جیلوں میں نہیں بھیجا کرتے۔ اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان میں خواتین کو جیلوں میں نہیں بھیجا کرتے ،اب خواتین کو جیلوں میں بھیجنے کی روایت شروع ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

ہم نے نوازشریف اور مریم نواز کا جیل میں جانا قبول کیا ہے۔2008میں پیپلز پارٹی کی حکومت نے کوئی کارکردگی نہیں دکھائی جس کی وجہ سے ہم کو 2013میںآئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے 5سال میں 11ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کی اور گیس بحران پر قابو پایا۔دنیا کے بہتریں گیس پاور پلانٹ پاکستان میں لگائے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کوئی کھیل تماشہ نہیں کیونکہ عوام کے ووٹ سے ملک کی تقدیر کاخاتمہ ہونا ہے۔شاہ خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ہم نے بجلی کے بحران پر چیلنج سمجھ کر قابو پایا۔