پنجگور، بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے سیکرٹری جنرل میراسداللہ بلوچ نے استعفی دے کر بی این پی عوامی میں شمولیت اختیار کر لی

حادثاتی سیاستدان منصوبے کے تحت سیاسی کلچر تباہ کررہے ہیں،میراسداللہ بلوچ تخلیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ہم قومی سیاسی شعوری فکری روشنی پھیلا نے چایتے ہیں،شمولیتی تقریب سے خطاب

جمعرات 19 جولائی 2018 00:00

پنجگور، بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے  سیکرٹری جنرل میراسداللہ بلوچ ..
پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2018ء) بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میراسداللہ بلوچ نے کلگ میں نیشنل پارٹی سے مستعفی ہوکر بی این پی عوامی میں سینکڑوں کی تعداد میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گل محمدحاجی عبدالصمد واجہ غلام جان واجہ عبداللہ واجہ عظیم جان نے جس انداز سے پارٹی کے لیڈر شپ اور قیادت پر بھروسہ کیا ہے انہیں پشیمانی نہیں ہوگی گل محمد پارٹی کاپرانہ کارکنوں رہا تھا لیکن درمیان میں ردی سے بچھڑ گیا ہے انہوں نے کہا ہیکہ پنجگور میراگھر ہے اسکی سنگھار اسکی خوبصورتی اورپرامن پنجگور پرامن بلوچستان ہمارا ویژن ہے لیکن حادثاتی سیاستدان ایک منصوبے کے تحت سیاسی کلچر کو تباہ کررہے ہیں بی این پی عوامی قومی تخلیق چاہتا ہے اس تخلیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ہم قومی سیاسی شعوری فکری روشنی پھیلا نے چایتے ہیں گزشتہ دور حکومت میں شامل نیشنل پارٹی نے پنجگور کی تعمیر وترقی میں کمال کرکے پنجگور کے بڑی آبادی کو آواران میں شامل کرکے ایک تعصب پیدا کیا انکی بدولت سے یہاں کے ماحول کو دست گربیان کردیا یے انہی کی مرہون منت سے تعلیم صحت کے ساتھ باڈری کاروبار کو تباہ کردیا بی این پی عوامی ایک بار پھر تعصباتی سیاست کے خاتمے کے لیے پنجگور کے تقسیم کردہ حلقوں کی صورتحال پر بی این پی عوامی کلگ میں20 جولائی کو ایک گرینڈ جرگہ منعقد کرے گی جرگہ میں کلگ سمت پنجگور کے باڈری کاروبار کی تباہ حالی کے حوالے یہاں کے مظلوم طبقے اور حلقہ انتخابات پر جائزہ لے گی بی این پی عوامی آپنے جاری کردہ منشور کے مطابق بلوچستان کی خوشحالی پنجگور کی تعمیر وترقی تعلیم صحت روزگار کی فراہمی اور اس پر عمل بھی کریگی گزشتہ دور حکومت میں شامل غیر سیاسی شعوری سیاستدانوں کی وجہ سے لوگوں میں مایوسی پیدا ہو چکی تھی اس مایوسی کو دور کرنے کیلئے بی این پی عوامی ایک نئی کرن ایک نئی روشن کے ساتھ جدوجہد کررہاہے ترقی یافتہ ملک تعلیم صحت جیسے بنیادی سہولیات سے کئی سالوں سیآگئے گزر چکے ہیں لیکن بلوچستان کے عوام ان سہولتوں سے اس جدید دور میں بھی دور ہیں جب ہم آس علاقے کلگ میں داخل ہوئے تو وہی علاقہ تھا جس کو ہم نے اپنے وزرات کے دور میں ترقیاتی کام کر کے چھوڑ گئے تھے وہیں علاقہ تھا پانچ سال گزرنے کے بعد بھی وہی ہے پنجگور کی پسماندگی کو دور کرنے کے لیے ہماری کوشش ہے کہ ووٹ کی طاقت سے ہم الیکشن میں آکر پنجگور کو عزت دین گے 25 جولائی کا الیکشن زر دار اور غریب میرٹ پسند طبقے کے لوگوں کے درمیان مقابلہ ہوگا چونکہ ملک وقوم کی تعمیر وترقی یوتھ پرمنحصر ہے تمام ورکر کارکنان الیکشن کیدوران بردباری اور اپنے کو صحیح معنوں میں استعمال کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلگ میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاتقریب کی شروعات کلام پاک سے ہوئی جس کی سعادت کرامت اللہ نے حاصل کی نئی شمولیت کرنے والے گل محمد حافظ کرامات اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بعض پارٹی ہیں وہ وعدے کرکے وفا نہیں کرتے ہیں گزشتہ حکومت نے ہمارے علاقے کے لئے کچھ نہیں کیاعلاقے میں ناخواندگی کے مسلے شبعہ صحت علاقے کے اجتماعی امور سیوریج لائن روزگار پر کوئی کام نہیں کیا چونکہ واحد صوبے کی وزارت صحت پنجگور کو ملی تھی لیکن انہوں نے صحت کے حوالے سے کچھ نہیں کیا انکی کارکردگی کی وجہ سے مایوس ہوکر آج اپنے اہل و عیال کے سینکڑوں عزیز واقارب کے ساتھ بی این پی عوامی میں شمولیت کا اعلان کر تے ہیں اس موقع پرنور احمد رحمدل بلوچ نثار احمد حاجی آصف مجید خالد بلوچ شکیل احمد زمان بلوچ عتیق الرحمن ظفربختیار نسیم بلوچ ماسٹر محمد اکبر واجہ عبدالراحمن ودیگر موجود تھے