نوازشریف کو جیل مینوئل کے مطابق سہولیات نہیں مل کررہیں تو عدالت سے رجو ع کیا جا سکتا ہے ،نگران وزیر قانون علی ظفر

جمعرات 19 جولائی 2018 00:10

نوازشریف کو جیل مینوئل کے مطابق سہولیات نہیں مل کررہیں تو عدالت سے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2018ء) نگران وزیر قانون علی ظفر نے کہا ہے کہ نوازشریف کو جیل مینوئل کے مطابق سہولیات نہیں مل کررہیں تو عدالت سے رجو ع کیا جا سکتا ہے ،ایک دن ٹرائل شفٹ کرنے سے نا انصافی نہیں ہو جاتی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے علی ظفر نے کہاہے کہ نوازشریف کو عدالت جیل شفٹ کرنیکی نیب کی درخواست عارضی طور پر مانی گئی تھی جس کے بعد ہم نے اس مقدمے کو اس کی نارمل جگہ احتساب عدالت میں بھیج دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر اب بھی وزارت داخلہ کو سکیورٹی کا کوئی مسئلہ ہو تو وہ دوبارہ نیب کے ذریعے درخواست کر سکتی ہے جس کے بعد اس وقت کی حکومت فیصلہ کرے گی۔ علی ظفر نے کہا کہ آرٹیکل 10کے تحت شفاف ٹرائل کیلئے اوپن ٹرائل ہونا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک دن کے لئے ٹرائل کو شفٹ کرنے سے نا انصافی نہیں ہوجاتی۔ اگر اس کو پکا پکا جیل میں شفٹ کردیا جاتا تو پھر یہ تنقید سمجھ میں آتی تھی جو کی جارہی ہے۔نوازشریف کوجیل میں سہولیات کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ اگر یہ سہولیات نہیں مل رہیں تو اس پر عدالت سے رجوع کیا جا سکتا ہے کہ جیل مینوئل کے مطابق سہولیات نہیں مل رہیں اور اس طرح اس کا حل ڈھونڈا جا سکتا لیکن ابھی تک یہ نہیں کیا گیا۔