نادرا نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کاسٹ کرنے کی سہولت نہ ہونے کے حوالے سے سوشل میڈیا پروپیگنڈا مسترد کر دیا

سوشل میڈیا پر مہم کے ذریعے اوورسیز پاکستانیوں کو گمراہ کیا جارہا ہے، اوورسیز پاکستانیوں کی آن لائن ووٹنگ کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، نادرا

جمعرات 19 جولائی 2018 00:20

نادرا نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کاسٹ کرنے کی سہولت نہ ہونے کے حوالے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جولائی2018ء) نادرا نے کہاہے کہ اوورسیز پاکستانی عام انتخابات میں آن لائن ووٹ نہیں ڈال سکیں گے، سوشل میڈیا پر چلنے والی مہم گمراہ کن ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو نادرا حکام نے کہاکہ سوشل میڈیا پر مہم کے ذریعے اوورسیز پاکستانیوں کو گمراہ کیا جارہا ہے، اوورسیز پاکستانیوں کی آن لائن ووٹنگ کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، حکام کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کی آن لائن ووٹنگ کا تجربہ ضمنی انتخابات میں کیا جاسکتا ہے، عام انتخابات میں ووٹ ڈالنے کیلیے اوورسیز پاکستانیوں کو ملک آنا ہوگا، اوورسیز پاکستانیوں کی آن لائن ووٹنگ کا کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے، نادرا حکام کاکہنا تھا سپریم کورٹ نے مقدمے کی سماعت کی تاریخ الیکشن کے بعد مقرر کی ہے۔