Live Updates

عوام نے مسلم (ن) کو مستردکردیا ہے،25جولائی کو ووٹربلے پر مہرلگاکر پی ٹی آئی کو کامیاب کروائیں گے

تحریک انصاف کے امیدوارحلقہ این ای147چوہدری نوریز شکورکی پریس کانفرنس

جمعرات 19 جولائی 2018 00:20

عوام نے مسلم (ن) کو مستردکردیا ہے،25جولائی کو ووٹربلے پر مہرلگاکر پی ..
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جولائی2018ء) تحریک انصاف کے امیدوارقومی اسمبلی حلقہ این ای147وسابق وفاقی وزیرچوہدری نوریز شکور نے کہا ہے کہ عوام نے مسلم (ن) کو مستردکردیا ہے،25جولائی کو ووٹربلے پر مہرلگاکر پی ٹی آئی کو کامیاب کروائیں گے ۔ وہ بدھ کو مقامی مارکی میں امیدوارصوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 197شیخ محمد چوہان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔

انہوں نے کہاکہ 10سالہ بیماری کے باعث عوام کی خدمت سے قاصررہالیکن میرابیٹا عوام کے دکھ سکھ میں شریک ہوتا رہا ۔

(جاری ہے)

اب اللہ تعالیٰ نے صحت دی ہے تو دوبارہ حلقہ میں جانے پر عوام شکراداکررہے ہیں ۔آج کا ووٹر پڑھالکھا ہے عمران خان نے عوام کوشعوردینے میں بنیاد کردارکیایہی وجہ ہے کہ آج ہر گلی محلہ چاہے وہ شہر ہویاگاؤں لوگ حکمرانوں سے ان کی سابقہ کارکردگی کا پوچھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ جب اقتدارملایہاں کے باسیوں کی صحیح معنوں میں خدمت کی ،بچوں کو جدیدواعلیٰ تعلیم کیلئے کامسٹیس یونیورسٹی کا قیا م عمل میں لایاگیا اس کے علاوہ بے شمارترقیاتی کام بھی کروائے جس سے عوام کا معیارزندگی بلند ہوا۔صحافیوں کے سوالات کے جواب میں ان کا کہناتھاکہ اب بھی اگراللہ نے عزت بخشی تو عوام کی خدمت کیلئے دن رات محنت کریں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات