بھارتی وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کل پیش کی جائے گی

بی جے پی کے چیف ویپ انوراگ ٹھاکر نے اراکین کو حاضر رہنے کے نوٹس بھیج دیئے،مثبت کرداراداکرنے کی اپیل

جمعرات 19 جولائی 2018 12:15

بھارتی وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کل پیش کی جائے گی
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2018ء) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کل (جمعہ کو) پیش کی جائے گی، بی جے پی کے چیف ویپ نے اراکین کو حاضر رہنے کے نوٹس بھیج دیئے ۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی کے مطابق نریندر مودی کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کیے جانے کے حوالے سے بی جے پی کے چیف ویپ انوراگ ٹھاکر نے اراکین کو حاضر رہنے کے نوٹس بھیجے۔اپنے ایک ٹویٹ میں بی جے پی کے چیف ویپ نے اراکین اسمبلی کو پارلیمنٹ میں اپنا مثبت کردار ادا کرنے کی درخواست کی ہے۔یاد رہے کہ انوراگ ٹھاکر کو حال ہی میں حکمران جماعت کا چیف ویپ مقر کیا گیا ہے۔