ایرانی جنرل کی صدر حسن روحانی پر آبنائے ہرمز کو بند کرنے کی دھمکی پر تنقید

ایران آبنائے ہرمز کو بند نہیں کرسکتا لیکن امریکا اس کو کھلوانے کی صلاحیت رکھتا ہے، میجر جنرل حسین علائی

جمعرات 19 جولائی 2018 12:15

ایرانی جنرل کی صدر حسن روحانی پر آبنائے ہرمز کو بند کرنے کی دھمکی پر ..
تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2018ء) ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کے سابق نیول کمانڈر میجر جنرل حسین علائی نے صدر حسن روحانی اور بعض فوجی عہدے داروں کو آبنائے ہرمز کو بند کرنے کی دھمکیوں پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حسین علائی نے ایک انٹرویو میں کہاکہ اس طرح کے بیانات کو ہرگز بھی دانش مندانہ قرار نہیں دیا جاسکتا ۔انھوں نے اعتراف کیا کہ ایران آبنائے ہرمز کو بند کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا ہے جبکہ امریکا ضرور اس کو دوبارہ کھلوانے کی صلاحیت کا حامل ہے۔

متعلقہ عنوان :