سعودی فضائی دفاعی فورسز نے نجران پر داغا گیا حوثیوں کا بیلسٹک میزائل تباہ کردیا

جمعرات 19 جولائی 2018 12:15

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2018ء) سعودی عرب کے فضائی دفاعی نظام نے بدھ کو یمن سے حوثی باغیوں کے جنوبی شہر نجران کی جانب داغے گئے بیلسٹک میزائل کو فضا ہی میں تباہ کردیا ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حوثی باغیوں نے یمن کے اندر سے یہ بیلسٹک میزائل داغا تھا اور اس سے سعودی عرب کے سرحدی شہری نجران کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی لیکن اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔حوثیوں کا اس ہفتے میں نجران پر یہ دوسرا میزائل حملہ ہے۔