دُبئی: افریقی باشندے نے اماراتی محبوبہ کی لاش الیکٹرک رُوم میں چھُپا ئے رکھی
اماراتی لڑکی کی موت ہیروئن کی زیادہ مقدار لینے سے ہوئی
محمد عرفان جمعرات 19 جولائی 2018 12:22
(جاری ہے)
چار روز قبل وہ اُسے مِلنے آئی اور افریقی کی کار میں بیٹھ کر دونوں ہیروئن کا نشہ کر رہے تھے جس دوران نشے کی زیادہ مقدار لینے سے لڑکی کی موت ہو گئی۔
پکڑے جانے کے خوف سے ملزم اُس کی لاش کو عجمان کے ایک دُور دراز دیہاتی علاقے میں واقع الیکٹرک رُوم میں پھینک کر واپس اپنے گھر آ گیا۔ عدالت میں سماعت کے دوران استغاثہ کی جانب سے ملزم پر اپنی محبوبہ کو ہیروئن مہیا کرنے اور نشے کی زیادتی کے بعد ہلاک ہونے پر اُس کی لاش کو ویران جگہ پر ٹھکانے لگانے کے الزامات عائد کیے گئے۔ اس کے علاوہ ملزم پر خود بھی نشہ آور اشیاء اپنے پاس رکھنے اور اُنہیں استعمال کرنے کے الزامات لگائے گئے ہیں۔ تاہم مُلزم نے متوفیہ کو منشیات مہیا کرنے سے انکار کر دیا۔ ملزم کا کہنا تھا کہ کہ اُس نے خاتون کی جانب سے خریدی گئی منشیات استعمال کی تھی۔ استغاثہ کے مطابق انسدادِ منشیات کے اہلکاروں نے جب الیکٹرک رُوم پر چھاپہ مارا تو وہاں خاتون کی لاش گلی سڑی حالت میں موجود تھی۔ فارنزک رپورٹ نے بھی تصدیق کی کہ خاتون کی موت ہیروئن کی زیادہ مقدار لینے کے باعث ہوئی ہے۔ مقدمے کی سماعت اگلی تاریخوں تک مُلتوی کر دی گئی ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسڑیلین پاکستانی نینشل ایسوی ایشن اپنا کے زیر اہتمام عید کے موقع پرقیونسلنڈ میں سال 2023 میں سماجی ،معاشرتی اور مذہبی خدمات پر اپنا عید ایوارڈ دیے
-
حماس قیادت دوحا میں رہے گی، قطرکا دو ٹوک پیغام
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
-
روس اورچین نے باہمی تجارت کیلئے ڈالرکا استعمال ختم کردیا
-
امریکی سینیٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے لئے قانون سازی کی منظوری دے دی
-
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
-
ٹیسلا نے 4 ماہ قبل بنائی گئی یو ایس گروتھ ٹیم کو فارغ کردیا
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان سے سری لنکا کے دورے پر پہنچ گئے
-
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو نئی شاہی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
-
بھارت کا میڈیا عوام کے مسائل اجاگر کرنے کے بجائے مودی کے گن گاتا ہے،راہول گاندھی
-
تارکین وطن کے حوالہ سے صورتحال پر مغرب میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے، ایلون مسک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.