Live Updates

ایک دن مجھے بنی گالا میں الٹیاں آنا شروع ہو گئیں تو۔۔۔

بنی گالا میں مجھ پر تعویز کروائے جاتے تھے ،جس سے مجھےڈراؤنے خواب آتے تھے، مجھے الٹیاں آنے لگیں اور جسم پر خارش شروع ہوگئی، سرمیں بھی شدید درد ہوتاتھا! عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کا انکشاف

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 19 جولائی 2018 12:35

ایک دن مجھے بنی گالا میں الٹیاں آنا شروع ہو گئیں تو۔۔۔
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19جولائی 2018ء) پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی دوسری سابقہ اہلیہ ریحام خان نے اپنی کتاب میں  کئی انکشافات کیے ہیں۔اسی متعلق گفتگو کرتے ہوئے ریحام خان کا کہنا تھا کہ میں بہت خوش مزاج انسان ہوں لیکن عمران خان سے شادی کے بعد اکثر ایسا ہوتا تھا کہ میں چونک کر اٹھ جاتی تھی۔مجھے ڈراؤنے خواب آتے تھے اور میں اٹھ جاتی تھی پھر مجھے الٹیاں شروع ہو جاتی تھیں۔

سر میں بھی شدید درد شروع ہو جاتا تھا۔ریحام خان کا کہنا تھا کہ میں بہت صفائی پسند ہوں تو میں سارے دراز بھی خود صاف کرواتی تھی۔ مجھے عجیب عجیب چیزیں ملتی تھیں۔میں نے پہلے کبھی تعویز دیکھے ہوئے نہیں تھے اس لیے مجھے بہت عجیب لگا۔میں ان تعویزوں کو ہاتھ لگا لیتی تھی تو پھر ڈرائیورز نے کہا کہ آپ ان تعویزوں کو ہاتھ مت لگائیں۔

(جاری ہے)

ان تعویزوں کیو جہ سے میری طبیعت بہت خراب ہوتی تھی۔

ریحام خان کا کہنا تھا کہ آپ میری اس وقت کی تصویر دیکھیں۔اور اب کی دکھیں تو فرق معلوم ہو جائے گا۔مجھے تب جسم پر عجیب قسم کی خارش بھی ہوتی تھی۔ریحام خان کا کہنا تھا مجھے لگتا تھا کہ ان تعویزوں میں قران پاک کی آیات لکھی ہوں گی لیکن ان میں تو الٹے ہندسے لکھے ہوتے تھے۔ریحام خان کا کہنا تھا کہ جب میں عمران خان سے پو چھتی تھی کہ یہ تعویز کس نے رکھے ہیں تو وہ اپنی چھوٹی بہن اور بہنوئی کا نام لیتے تھے۔

یاد رہےریحام خان کی کتاب کے متعلق کہا جا رہا ہے کہ اس کے 30 چیپٹرز ہیں ۔ ابتدائی ابواب میں ریحام خان کی شروع کی زندگی اور خاندان کی یادیں ہیں ۔ اس کے بعد ڈاکٹر اعجاز سے شادی اور اس سے جڑی تلخ یادیں تحریر کی گئی ہیں ۔ اور اس کے بعد ریحام خان کی پروفیشنل لائف ، اختلافات اور طلاق کی کہانی تحریر کی گئی ہے ۔ اس کتاب میں ریحام خان کے پہلے شوہر ڈاکٹر اعجاز کی عادتوں کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ پاکستانی میڈیا میں انٹری سے متعلق بھی بیان کیا گیا۔لیکن اس کتاب میں سب سے دلچسپ پہلو عمران خان ہیں۔ ریحام خان نے اس کتاب میں کچھ ثبوت بھی دئیے ہیں جو ریحام خان نے تصویروں کی صورت میں کتاب میں شامل کیے ہیں۔کچھ ٹیکسٹ میسجز مکالمے، عمران خانکے ساتھ نکاح اور اس سے متعلق کہانیاں بھی شامل ہیں۔ممکن ہے کہ یہ کتاب پاکستان تحریک انصاف کے انتخابات پر اثر انداز ہو گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات