اڈیالہ جیل میں قیدنوازشریف، مریم نوازاور کیپٹن صفدر ووٹ کاسٹ نہیں کر سکیں گے

جمعرات 19 جولائی 2018 13:05

اڈیالہ جیل میں قیدنوازشریف، مریم نوازاور کیپٹن صفدر ووٹ کاسٹ نہیں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2018ء) 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم نوازشریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور ان کے داماد کیپٹن صفدراپنا ووٹ کاسٹ نہیں کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل میں پوسٹل بیلٹ کا عمل مکمل ہو چکا ہے ، الیکشن کمیشن کا کہناتھا کہ 5 جولائی کو پوسٹل بیلٹ کاعمل مکمل ہوااب گنجائش نہیں ،کمیشن نے کہا کہ نوازشریف ،مریم نوازاور کیپٹن صفدر بعد میں جیل آئے ،تینوں مجرم قید میں رہتے ہوئے ووٹ کاسٹ نہیں کر سکیں گے،الیکشن ایکٹ میں ایسی صورتحال میں رعایت مجوجود نہیں۔ان کا کہناتھا کہ الیکشن ایکٹ کی ہر شق پر من و عن عمل کیا جا رہاہے -