اداکارہ ستارہ بیگ کی اسٹیج ڈرامہ ’’کڑیاں وائی فائی‘‘ میں شاندار پرفارمنس

جمعرات 19 جولائی 2018 13:44

اداکارہ ستارہ بیگ کی اسٹیج ڈرامہ ’’کڑیاں وائی فائی‘‘ میں شاندار ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2018ء) نامور اداکارہ ستارہ بیگ نے اسٹیج ڈرامہ ’’کڑیاں وائی فائی‘‘ میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ۔ ستارہ بیگ آجکل الحمراء ہال l میں اپنے حسن کا جادو جگا رہی ہیں جہاں ان کے ساتھ دیگر کاسٹ میں ہما علی، دیا علی اور دیگر شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ستارہ بیگ کی اسٹیج ڈرامے میں شاندار پرفارمنس پر شائقین کی جانب سے انہیں بھرپور داد دی گئی ۔ اس حوالے سے ستارہ بیگ کا کہنا ہے کہ خدا کا جتنا بھی شکر ادا کروں وہ کم ہے ۔انہوں نے اپنے پرستاروں کا بھی شکریہ ادا کیا کہ وہ انہیں اتنا پسند کرتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت انہیں لاہور کے ساتھ ساتھ دوسرے شہروں کے ڈراموں کیلئے بہت آفرز آ رہی ہیں تاہم وہ ابھی لاہور کو ترجیح دے رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :