ٹرمپ نے امریکی صدارتی انتخابات میں مداخلت کا ذمہ دار پیوٹن کو قرار دے دیا

جمعرات 19 جولائی 2018 13:49

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2016 کے امریکی صدارتی انتخابات میں مداخلت کا ذمے دار روسی صدر ولادی میر پیوٹن کو قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیا کو انٹرویو کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جیسے میں امریکا میں ہونے والی تمام کارروائیوں کا ذمے دار ہوں اسی طرح صدر پیوٹن روس میں ہونے والی کارروائیوں کے ذمے دار ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ روس امریکا میں وسط مدتی انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش نہیں کر رہا تاہم بحیثیت ملکی سربراہ روسی ہم منصب ولادی میر پیوٹن کو 2016 کے صدارتی انتخابات میں مداخلت کا ذمہ دار سمجھتا ہوں۔