Live Updates

مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر امیر مقام نے نیب میں پیشی کے لیے وقت مانگ لیا

جمعرات 19 جولائی 2018 13:54

مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر امیر مقام نے نیب میں پیشی کے لیے وقت ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2018ء) مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر امیر مقام نے نیب میں پیشی کے لیے وقت مانگ لیا۔قومی احتساب بیورو (نیب) خیبرپختونخوا نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما امیر مقام کو غیر قانونی اثاثے بنانے سے متعلق شکایات پر 12 جولائی کو طلب کیا تھا تاہم وہ پیش نہیں ہوئے تھے۔ذرائع کے مطابق امیر مقام نے نیب میں پیشی سے جمعرات کو بھی معذرت کرلی اور وقت مانگ لیا۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ امیر مقام نے نیب کو درخواست بھیجی ہے جس میں کہا گیا کہ وہ انتخابی مہم کے باعث پیش نہیں ہوسکتے اس لیے انہیں وقت دیا جائے۔نیب کے مطابق امیر مقام پر اسلام آباد، لاہور پشاور میں جائیدادیں جب کہ سوات، شانگلہ اور پشاور میں زرعی اراضی خریدانے کا الزام ہے۔واضح رہے کہ نیب خیبرپختونخوا نے گزشتہ روز چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو بھی سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال سے متعلق کیس میں طلب کیا تھا تاہم انہوں نے بھی انتخابی مہم میں مصروفیت کیباعث نیب نے وقت مانگا ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات