الیکشن کمیشن نے امیدواروں کی سیکیورٹی کیلئے نئے لائحہ عمل کی منظوری دیدی

پیشگی اطلاع نہ ہونے کے باوجود انتظامیہ امیدواروں اور ریلی کی سیکیورٹی کی پابند ہوگی ،ْ مشترکہ اجلاس میں فیصلہ

جمعرات 19 جولائی 2018 13:54

الیکشن کمیشن نے امیدواروں کی سیکیورٹی کیلئے نئے لائحہ عمل کی منظوری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2018ء) الیکشن کمیشن نے سیاستدانوں اور امیدواروں کی سیکیورٹی کیلئے نئے لائحہ عمل کی منظوری دے دی۔ الیکشن کمیشن، وزارت داخلہ، وزارت اطلاعات اور وزارت قانون سمیت سیکیورٹی حکام کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں چاروں چیف سیکریٹریز نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران انتخابات کے دوران سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کو سیکیورٹی فراہم کرنے سے متعلق صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

مشترکہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پیشگی اطلاع نہ ہونے کے باوجود انتظامیہ امیدواروں اور ریلی کی سیکیورٹی کی پابند ہوگی اور اہم سیاستدانوں اور امیدواروں کی سیکیورٹی کے لئے مربوط پالیسی پر عمل کیا جائے گا۔سیکیورٹی کے نئے لائحہ عمل سے متعلق وزارت داخلہ نے صوبائی حکومتوں کو بھی ہدایات جاری کردیں ،ْ سیکرٹری داخلہ نے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر اظہار اطمینان کیا ہے۔