Live Updates

انتخابات کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کے خدشات دور کیے جائیں، تحریک انصاف

آزاد اور شفاف انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے ،ْ فواد چوہدری کی گفتگو

جمعرات 19 جولائی 2018 13:54

انتخابات کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کے خدشات دور کیے جائیں، تحریک انصاف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ انتخابات کی شفافیت کے اعتبار سے دیگر جماعتوں کے پیش کردہ تحفظات دور کیے جائیں۔نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ آزاد اور شفاف انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، اور یہ الیکشن کمیشن کا ہی فرض ہے کہ وہ کچھ صحافی اور سیاسی حلقوں میں انتخابات کی شفافیت کے حوالے سے پائے جانے والے خدشات دور کرنے کے اقدامات کرے۔

(جاری ہے)

فواد چوہدی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور خودساختہ جمہوریت کے چمپئن سمیت کچھ سیاسی جماعتیں انتخابات میں اپنی شکست دیکھتے ہوئے دھاندلی کے کھوکھلے دعووں کے پیچھے پناہ لے رہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ مسلم لیگ (ن) اپنے ایمپائروں کے بغیر میدان میں اتری ہے، ای سی پی بتائے کہ یہ عام انتخابات متنازع کرنے کی کوشش تو نہیں۔خیال رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے یہ الزام لگایا گیا تھا کہ انہیں انتخابات کے سلسلے میں برابری کی سطح پر مقابلے کا میدان میسر نہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات