سرگودھا میں مہمان آئی 17 سالہ لڑکی کو اغواء کر کے گن پوائنٹ پر بے آبرو کر دیا گیا

جمعرات 19 جولائی 2018 14:00

سرگودھا میں مہمان آئی 17 سالہ لڑکی کو اغواء کر کے گن پوائنٹ پر بے آبرو ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2018ء) سرگودھا میں مہمان آئی 17 سالہ لڑکی کو اغواء کر کے گن پوائنٹ پر بے آبرو کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق نواحی چک43شمالی کی17 سالہ سونیا بی بی یہاں شہر استقلال آباد کالونی میں پھوپھی گھر مہمان آئی ہوئی تھی کہ رات کے وقت عامر نے ساتھی کی مدد سے سونیا بی بی کو گن پوائنٹ پرگاڑی میں ڈال لیا۔ لیاقت روڈ پر ایک عمارت میں لیجا کر ملزم عامر نے پسٹل کے زور پر مغویہ سے زیادتی کی اور اسے وہیں چھوڑ کر فرار ہو گئے ۔ لڑکی کی رپورٹ پر تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے مقدمہ درج کر کے اس کا طبی معائنہ کروایا ہے۔

متعلقہ عنوان :