سرگودھا ‘پولیس نے بازار حسن میں چھاپہ مارا تو مفرور اشتہاری اور نائیکہ فرار ہو گئے

جمعرات 19 جولائی 2018 14:00

سرگودھا ‘پولیس نے بازار حسن میں چھاپہ مارا تو مفرور اشتہاری اور نائیکہ ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2018ء) پولیس نے بازار حسن میں چھاپہ مارا تو مفرور اشتہاری اور نائیکہ فرار ہو گئے جبکہ پولیس نے موقع دو خواتین سمیت چار افراد کو حراست میں لے لیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے چونگی نمبر12 میں ایک اڈے پر چھاپہ مار جہاں نائیکہ آسیہ بی بی کے اڈے پر قتل کے مفرور اشتہاری مجرم صدام خان کی موجودگی کی اطلاع تھی اس چھاپہ پر وہاں متعدد افراد کو قابل اعتراض حالت میں خواتین کے ساتھ دیکھا گیا جن میں وسیم‘ رانی وغیرہ کو حراست میں لے لیا گیاجبکہ اڈے کی نائیکہ آسیہ بی بی اور اشتہاری مجرم صدام خان اور ان کا ساتھی فیصل عمارت سے کود کر فرار ہو گئے۔

پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ در ج کر کے کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :