سرگودھا‘ سیاسی کارکن کو زخمی کرنے پریو سی چیئرمین سمیت 16 افراد کیخلاف مقدمہ درج

جمعرات 19 جولائی 2018 14:13

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2018ء) سرگودھا کے قصبہ طالب والا میں تشدد کر کے سیاسی کارکن کو زخمی کرنے پر پولیس تھانہ لکسیاں نے یو سی چئیرمین سمیت سولہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ایف آئی آر کے مطابق نواحی گاوں طالب والا میں راستہ کہ تنازعہ پر کلہاڑی اور لاٹھیوں نے مسلح افراد نے نعیم اختر اور اس کے بھانجے مصورعلی پر حملہ کیا اور تشدد کرتے ہوئے نعیم اختر کو مضروب کیا جس میں اس کی انگلی کٹ گئی۔

پولیس نے مضروب کی رپورٹ پر 12 نامزد اکرام اللہ،صدام،عمران،رضوان،شاہنواز،تنویر،مجاہد،شاہ رخ، شہباز احمد،شاہ قیس،عون عباس،نصرت علی،اور 4 نامعلوم کے خلاف زیر دفعہ 452/147/149 ت پ مقدمہ درج کر لیا۔معلوم ہوا کہ ملزمان میں چئیرمین یوسی بھی شامل ہے جن میں الیکشن جھگڑا ہوا اور مقدمہ میں تنازعہ راستہ بتایا گیا ہے۔