70سالوں سے بھارت مقبوضہ کشمیر میں اپنی درندگی کے تمام تر حربے پار کرچکا ہے‘مقررین

مسلم سٹوڈنٹ فیڈریشن کے زیر اہتمام اولڈ سیکرٹریٹ میں 19جولائی 1947ء الحاق پاکستان کے حوالے سے ریلی نکالی گئی

جمعرات 19 جولائی 2018 14:13

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2018ء) مسلم سٹوڈنٹ فیڈریشن کے زیر اہتمام اولڈ سیکرٹریٹ میں 19جولائی 1947ء الحاق پاکستان کے حوالے سے ریلی کا انعقاد ،ْ ریلی میں شریک لوگوں نے شہید برہان مظفروانی چوک سے سنٹرل پریس کلب تک مارچ کرکے ریلی اختتام پذیر کی جبکہ مقررین نے کہا کہ 19جولائی 1947ء میں سرینگر میں کشمیریوں کی نمائندہ تنظیم ’’مسلم کانفرنس ‘‘ کا تاریخی اجلاس چوہدری حامد اللہ خان کی صدارت میں سردار محمد ابراہیم خان کے گھر میں ہوا جس میں پاکستان سے الحاق کی باقاعدہ قرارداد ’’خواجہ غلام محی الدین وانی ‘‘اور ’’عبدالرحمن وانی ‘‘نے پیش کی جس کو اجلاس کے تمام شرکاء نے متفقہ طور پر قرارداد منظور کی ، اِسی قرارداد کی بنیاد پر برطانوی حکمرانوں نے برصغیر کی تقسیم فارمولے کے تحت یہ آزادی دی تھی،کشمیری جس ملک کے ساتھ چاہے الحاق کرلیں ! لیکن اکتوبر 1947ء میں بھارت نے کشمیرپر زبردستی قبضہ کرلیا اور کشمیریوں کی تعداد میں کمی کرنے کی پالیسی پر گامزن ہوکر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ ے گئے اور 70سالوں سے بھارت مقبوضہ کشمیر میں اپنی درندگی کے تمام تر حربے پار کرچکا ہے اُس کے باوجود کشمیریوں نے اپنی جدوجہد میں کمی نہیں کی ۔

(جاری ہے)

ریلی کی صدارت سجاد عباسی جنرل سیکرٹری مسلم سٹوڈنٹ فیڈریشن مظفرآباد کررہے تھے ۔