غوری کلب کی ٹیم واک اوور حاصل کرکے گنگال فٹ بال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی

جمعرات 19 جولائی 2018 14:26

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2018ء) غوری کلب گنگال فٹ بال ٹورنامنٹ کے میچ میں بولان کلب کے خلاف واک اوور حاصل کرکے سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز گنگال فٹ بال گرائونڈ پر غوری کلب اور بولان کلب کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جانا تھا لیکن بولان کلب کی ٹیم میدان میں نہیں پہنچی، جس پر غوری کلب کو بولان کلب کے خلاف واک اوور مل گیا۔ ٹورنامنٹ میں 8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں مہران کلب، اکبر کلب، گنگال کلب، بولان کلب، غوری کلب، بارہ کہو کلب اور القائم کلب شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ پی ایف ایف رولز کے مطابق ناک آئوٹ سسٹم پر کھیلا جا رہاہے۔