سویا بین کی کاشت کیلئے بہتر نکاس والی میرازمین کا انتخاب کیاجائے ,ماہرین زراعت

جمعرات 19 جولائی 2018 14:38

فیصل آباد۔19جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2018ء) ماہرین زراعت نے کہاہے کہ کاشتکار سویا بین کی کاشت کیلئے 40 سے 50کلوگرام فی ایکڑ معیاری و صاف ستھرابیج استعمال کریں تاکہ اچھی پیداوار کا حصول یقینی ہو سکے نیز سویا بین کی کاشت کیلئے پانی کے اچھے نکاس والی میرازمین کا بھی انتخاب کیاجائے جو اچھی فصل کی ضامن ہو ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ سویابین نہ صرف منافع بخش نقد آور فصل ہے بلکہ اس کے بیج میں 18 سے 21 فیصد تک اعلیٰ معیار کا تیل ، 38 سی42 فیصد تک پروٹین پائی جاتی ہے جو دل کے مریضوں کیلئے انتہائی اہمیت کے حامل اجزاء ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ ہموار زمین میں 2 سے 3 مرتبہ ہل چلا کر 2 سے 3 بار ہی سہاگہ بھی دینا چاہیے نیز سویا بین کی کاشت کی ہمیشہ صبح یا شام کے وقت تر وتر حالت میں کرنی چاہیے ۔ انہوںنے کہاکہ بیج کی کاشت سے قبل اس کی اچھی روئیدگی کے بارے میں بھی جانچ پڑتال کرلینی چاہیے اور قطاروں کا درمیانی فاصلہ ڈیڑھ سے 2فٹ رکھتے ہوئے بیج ایک سے دو انچ گہرائی میں بذریعہ ڈرل یا پور کاشت کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :