پودینے کی کاشت اگست میں شروع کرنے کی ہدایت

جمعرات 19 جولائی 2018 14:38

فیصل آباد۔19جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2018ء) ماہرین زراعت نے پودینے کی کاشت اگست میں شروع کر کے ستمبرکے آخر تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کاشتکاروں سے کہا ہے کہ چونکہ اگست سے لے کر ستمبر کے آخر تک پودینے کی کاشت کیلئے بہترین موسم ہے لہٰذا وہ اس عرصہ میں کاشت مکمل کرنے کیلئے اقدامات یقینی بنائیں تاکہ اس کی بہتر پیداوار حاصل ہو سکے ۔

(جاری ہے)

ماہرین نے کہا کہ ایک ایکڑ رقبہ پر پودینے کی کاشت کیلئے ایک لاکھ 75ہزار سے 2لاکھ تک پرانے پودوں کی ٹہنیاں اور جڑوں کے ٹکڑے درکار ہوتے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ اگر پودینے کی کاشت کے فوراً بعد آبپاشی کر لی جائے تو اس کے بہترین نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ انہوںنے بتایاکہ پودینہ کی کاشت کیلئے ایسی زمین کا انتخاب بھی ضروری ہے جو ذرخیز اور پانی کا بہتر نکاس رکھتی ہو ۔ انہوںنے کہا کہ جس کھیت میں پودینہ کی کاشت مطلوب ہو اس میں سبز کھاد ڈالنے سے بھی فی ایکڑ بہترین فصل حاصل ہو سکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :