تا ر ا میرا کے کا شت کیلئے میرا یا ہلکی زمین کا انتخا ب کریں، زرعی ماہرین

جمعرات 19 جولائی 2018 14:42

سلانوالی۔19جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2018ء) زرعی ماہرین نے تا ر ا میرا کے کا شت کار و ں کو ہدایت کی ہے کہ و ہ فصل کی کا شت کیلئے میرا یا ہلکی زمین کا انتخا ب کریں زمین کی تیار ی کیلئے 2سے 3دفعہ ہل چلا کر سہاگا کر دیں ڈیڑھ سے 2کلوگرا م بیج فی ایکڑ کاشت کریں تا را میراکی بہتر پیداوار کے حصول کیلئے تا را میرا سلیکشن 1-کا انتخا ب کریں فصل کو بذریعہ ڈرل 30سی45سینٹی میٹر کے فاصلہ پر قطاروںمیں کا شت کریں بیج کی گہرائی کا شت کے وقت 2سے 4 سینٹی میٹر سے ز یاد ہ نہ ہو بذریعہ چھٹہ کا شت کی صورت میں بیج نمدا ر مٹی میں ملا کر ایک با ر لمبائی کے ر خ اور دوسر ی با ر چوڑائی کے ر خ چھٹہ دیں وٹوں پر کا شت کیلئے ڈھلوان کھیت میں رجر کے ساتھ وٹ بند ی کر کے کا شت کریں اور وٹوں کا در میانی فاصلہ 45سینٹی میٹر رکھیں تا را میرا کی بہتر پیداوار کے حصول کیلئے کھادوں کا متوا ز ن و متنا سب استعما ل کریں تارا میرا کی فصل میں آدھی بو ر ی ڈ ی اے پی جمع 1/4بور ی یوریا *ایک بور ی پو ٹاشیم سلفیٹ یا آدھی بور ی ٹی ایس پی *آدھی بور ی یو ر یا *آدھی بور ی پو ٹا شیم سلفیٹ فی ایکڑ استعما ل کریں با رانی علاقوںمیںنائٹرو جن بوائی کے وقت استعما ل کریں جبکہ آبپاش علاقوںمیں نائٹرو جنی کھاد کو 2قسطوں میں استعما ل کریں کھاد کی آدھی مقدار بوائی کے وقت استعما ل کریں جبکہ بقیہ آدھی مقدار فصل پرپھول آنے سے پہلے استعما ل کریں ۔

متعلقہ عنوان :