کورنگی پولیس کی کارروائی، ڈکیت ملزمان گرفتار

جمعرات 19 جولائی 2018 15:06

کورنگی پولیس کی کارروائی، ڈکیت ملزمان گرفتار
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2018ء) ایس ایچ او کورنگی نے بروقت کارروائی کرکے ڈکیت ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ جمعرات کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ملزم حمزہ ولد خالد اور ملزم محمد اسحاق ولد محمد اخلاق نے محمد عثمان نامی شہری سے 11000 روپے کی ڈکیتی کی اور فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

مدعی محمد عثمان نے پولیس کو خبر دی جس پر ایس ایچ او کورنگی زبیر نواز نے بمعہ پولیس پارٹی ڈکیت ملزمان کا تعاقب کیا اور کورنگی نمبر 1 کے قریب سے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے ڈکیتی کی رقم، موبائل فون، 30 بور پسٹل اور لانڈھی کی حدود سے چھینی گئیں موٹر سائیکل نمبر KGQ8592 برآمد کر لی۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :