وائس چانسلر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی زیر صدات ریجنل ڈائریکٹر کانفرنس میں طلبہ کو داخلوں میں زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت

وڈیو کانفرنسنگ لنک کے ذریعے 44 ریجنل ڈائریکٹرز نے شرکت کی

جمعرات 19 جولائی 2018 15:06

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میںایک روزہ ریجنل ڈائریکٹر کانفرنس وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کے زیر صدارت منعقد ہوئی جس میںوڈیو کانفرنسنگ لنک کے ذریعے یونیورسٹی کے 44۔ریجنل ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔ کانفرنس کا بنیادی مقصد ملک بھر میں باالخصوص دور دراز اور کم ترقی یافتہ علا قوں سے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو تعلیمی نیٹ ورک میں لانے اور میٹرک تا پی ایچ ڈی سطح تک کے سمسٹر خزاں2018ء کے داخلوںکے خواہشمند افراد کے لئے قریب ترین مقامات پر داخلوں کی تمام سہولیات کی فراہمی کے لئے ریجنل ڈائریکٹرز سے مشاورت اور انہیں ہدایات دینا تھی۔

"شرح خواندگی میں اضافہ کے لئے سنجیدہ کوشش اوپن یونیورسٹی کا بنیادی مشن ہے اور اس مقصد کے حصول کے لئے یونیورسٹی کے ملک گیر نیٹ ورک/علاقائی دفاتر کو مزید مضبوط بنایا جائے گا ،ْ تمام ضروری ساز و سامان ،ْ حسب ضرورت سٹاف اور ہر ممکن سپورٹ فراہم کی جائے گی"ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے صدارتی کلمات ادا کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اپنے خطاب میں وائس چانسلر نے گذشتہ چار سال کے دوران یونیورسٹی کی مجموعی ترقی کے لئے کئے گئے اقدامات ،ْ مقرر کردہ اہداف اور حاصل کردہ کامیابیوں کے تفصیلات بیان کئے۔انہوں نے کہا کہ طلبہ کی سہولتوں میں اضافے کے لئے ایک جامع حکمت عملی مرتب کی تھی ،ْ اب ایک متحرک پالیسی کے تحت یونیورسٹی کے ملک بھر میں قائم علاقائی دفاتر طلبہ و طالبات کو داخلوں کے بارے میں معلومات اور تصدیق ،ْ امتحانات اور نتائج کی اطلاعات ،ْ اسناد اور ڈگریوں کے اجرا،ْ کتابوں کی ترسیل ،ْ ورکشاپس میں شمولیت اور ٹیوٹرز کے بارے میں معلومات فوری طور پر فراہم کی جاتی ہیں ،ْ ان اقدامات سے طلبہ کا یونیورسٹی پر اعتماد بڑھا ہے جس کے نتیجے میں داخلوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے جو ہم سب کے لئے باعث فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے علاقائی دفاتر کو حسب ضرورت مطلوبہ سٹاف اور ساز و سامان ترجیحی بنیادوں پر فراہم کیا جائے گا۔وائس چانسلر نے ریجنل ڈائریکٹرز کو تعلیم کے معیار پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی کہ اور کہا کہ یکم اگست سے شروع ہونے والے سمسٹر خزاں 2018ء کے داخلوں کے خواہشمند نئے امیدوار اور پہلے سے جاری طلبہ کو تعلیمی سرگرمیوں میں ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کو یقینی بنایا جائے۔

ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا جب میں نے وائس چانسلرکا عہدہ سنبھالا تو ایک طرف یونیورسٹی کو مالی بحران کا سامنا تھا تو دوسری جانب داخلوں کی تعداد مسلسل کم ہوتی جارہی تھی۔انہوں نے کہا کہ بہتر حکمت عملی اور ٹیم ورک سے ہم نے چار سال کے مختصر عرصے میں دونوں بڑے مسائل پر نہ صرف قابو پالیا ہے بلکہ مالی حالت مستحکم ہوئی ہے اور داخلوں کی تعداد یونیورسٹی کی تاریخ میں بلند ترین مقام پر پہنچی ہے۔

ریجنل ڈائریکٹرز اجلاس میں ڈین ایجوکیشن ،ْ پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود ،ْ ڈین سوشل سائنسسز ،ْ پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ اعوان ،ْ ڈین سائنس ،ْ پروفیسر ڈاکٹر سید ظفر الیاسی ،ْ ڈین کلیہ عربی و علوم اسلامیہ ،ْ پروفیسر ڈاکٹر محی الدین ہاشمی ،ْ ڈائریکٹر ریجنل سروسسز انعام الله شیخ ،ْ ڈائریکٹر شعبہ داخلہ،ْ سید ضیاء الحسنین ،ْ ڈائریکٹر سٹورنٹ افئیرز ،ْ رانا طارق جاوید اور دیگر سینئر اساتذہ اور آفیسرز موجود تھے۔

ڈائریکٹر ریجنل سروسسز انعام الله شیخ نے یکم اگست سے شروع ہونے والے داخلوں میں12 فیصد اضافے کا ہدف مقرر کرنے کا اعلان بھی کیا اور ریجنل ڈائریکٹرز کو آگے بڑھ کر کام کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے علاقائی دفاتر کی سہولتوں میں اضافہ کرنے کے لئے کئے گئے حالیہ اقدامات بیان کئے اور وائس چانسلر کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔علاقائی ناظمین سے یونیورسٹی کے چاروں ڈین نے بھی خطاب کیا۔