سعودی عرب:جنوبی صوبے جزان میں میزائل حملہ

میزائل حملہ یمن میں موجود حوثی ملیشیا کی جانب سے کیا گیا،اس سے قبل بھی متعدد بارحوثی باغیوں نے میزائل حملے کیے ۔میڈیا رپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 19 جولائی 2018 15:03

سعودی عرب:جنوبی صوبے جزان میں میزائل حملہ
جزان( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19 جُولائی 2018) سعودی عرب کے جنوب میں واقع سرحدی صوبے جزان پر میزائل حملے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق میزائل حملہ ہمسایہ ریاست یمن میں موجود حوثی ملیشیا کی جانب سے کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل بھی جزان کومتعدد بار سعودی مخالف حوثی ملیشیا کی جانب سے میزائل حملوں سے نشانہ بنایا جا چکا ہے، جن میں کئی سعودی شہری مارے جا چکے ہیں۔ جُون 2018ء کو ایسے ہی ایک حملے کے دوران پاکستانی شہری زخمی ہوا جبکہ 3 جولائی 2018ء کے میزائل حملے میں پانچ سالہ سعودی بچہ زخمی ہو گیا تھا۔