انگلینڈ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز یکم اگست سے ہوگا

جمعرات 19 جولائی 2018 15:20

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2018ء) ایسکس اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار روزہ ٹور میچ 25 جولائی سے شروع ہوگا۔شیڈول کے مطابق چار روزہ ٹور میچ کے بعد انگلینڈ اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز یکم اگست سے ہوگا۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ یکم سے 5 اگست تک برمنگھم میں کھیلا جائیگا، دوسرا ٹیسٹ میچ 9 سے 13 اگست تک لندن میں کھیلا جائیگا، تیسرا ٹیسٹ میچ 18 سے 22 اگست تک نوٹنگھم میں کھیلا جائیگا، چوتھا ٹیسٹ میچ 30 اگست سے 3 ستمبر تک ساتھمپٹن میں کھیلا جائیگا جبکہ پانچواں اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ 7 سے 11 ستمبر تک لندن میں کھیلا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :