ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کا آغاز 22 جولائی سے ہو گا

جمعرات 19 جولائی 2018 15:20

کنگسٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2018ء) بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف شیڈول ون ڈے انٹرنیشنل سیریز سے قبل کل جمعرات کو پریکٹس میچ کھیلے گی۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 22 جولائی سے ہو گا، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے 25 جولائی جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے 28 جولائی کو کھیلا جائے گا، اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی

متعلقہ عنوان :