بھارتی دارالحکومت میں رہائشی عمارت گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 9 ہو گئی

جمعرات 19 جولائی 2018 15:40

نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2018ء) بھارتی دارالحکومت کے نواحی علاقہ میں رہائشی عمارت گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 9 ہو گئی جبکہ امدادی کار کنوں نے ملبہ میں سی مزید 4 لاشیں نکال لیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو بھارتی میڈیا نے فائر بریگیڈ حکام کے حوالہ سے بتایا کہ چھے منزلہ رہائشی عمارت گرنے کے ساتھ ہی اس سے ملحقہ عمارت بھی گر گئی جس کے ملبہ میں درجن بھر افراد دب گئے ۔ گذشتہ روز ا مدادی کارکنوں نے ملبہ میں سے 5 لاشیں نکال لی تھیں اور تقریبا 150 کارکن سٹیل ملبہ اور کنکریٹ میں دبے افراد کو نکالنے کے لئے ملبہ ہٹانے کا کام کرتے رہے دریں ا ثناء پولیس نے اس عمارت کی زمین کے مالک کو گرفتار کر لیا ہے ۔ واضح رہے کہ بھارت میں مون سون سیزن کے دوران عمارتوں کا گرنا عام ہے۔

متعلقہ عنوان :