سعودی عرب۔ کویت رابطہ کونسل کے قیام کی منظوری

جمعرات 19 جولائی 2018 16:00

جدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2018ء) سعودی عرب کی کابینہ نے سعودی عرب۔ کویت رابطہ کونسل کے قیام کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی کابینہ کا اجلاس خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیرصدارت جدہ میں ہوا۔ اجلاس میں سعودی عرب۔

(جاری ہے)

کویت رابطہ کونسل کے لیے وزیر خارجہ عادل الجبیر کونسل کا سربراہ مقرر کیا گیا۔خیال رہے کہ ماضی میں بھی سعودی عرب مختلف ملکوں کے ساتھ سیاسی اور اقتصادی رابطہ کونسلوں کے قیام کے لیے اقدامات کرتا رہا ہے۔ اس سے قبل سعودی عرب متحدہ عرب امارات، مصر اور عراق کے ساتھ رابطہ کونسلیں قائم کرچکا ہے۔ رابطہ کونسل کے قیام کا مقصد سعودی عرب اور دوسرے ملکوں کے ساتھ مشترکہ تعاون کو فروغ دینا ہے۔