دنیا بھر میں ہونے والی دہشتگردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ،ترکی

دہشتگردی کیخلاف عالمی کٹھ جوڑ نہایت ضروری ہے ،سعودی عرب میں تعینات ترک قونصل جنرل عاکف منوشا کا تقریب سے خطاب

جمعرات 19 جولائی 2018 16:00

انقرہ ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2018ء) سعودی عرب میں تعینات ترکی کے قونصل جنرل عاکف منوشا نے کہا ہے کہ ترک حکومت دنیا بھر میں ہونیوالی دہشتگردی کی سخت مذمت کرتی ہے،ترکی میں گزشتہ بغاوت کی کوششیں عوامی اتحاد اور سیکورٹی اداروں کی مضبوط پالیسی کے ذریعے ناکام بنائی گئی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو یہاں ترک قونصل جنرل عاکف منوشا ترکی میں ناکام بغاوت کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب کررہے تھے،اس موقع پر صدر رجب طیب اردگان کا خصوصی پیغام بھی سنایا گیا اور ترکی کے ترقیاتی منصوبوں کی تصویری نمائش پیش کی گئی۔

ترک قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ ترکی دنیا بھر میں ہونے والی دہشتگردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے،دہشتگردی کیخلاف عالمی کٹھ جوڑ نہایت ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سال ڈیڑھ لاکھ ترک مسلمان فریضہ حج ادا کریں گے۔