ترک فضائیہ کی شمالی عراق میں کاروائی،6 دہشتگرد ہلاک

بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

جمعرات 19 جولائی 2018 16:00

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2018ء) ترک فضائیہ نے شمالی عراق میں کاروائیاں جاری رکھتے ہوئے علیحدگی پسند دہشتگرد تنظیم (پی کے کے ) کے مزید 6 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ترک جنرل ہیڈ کوارٹرز کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ حملے شمالی عراق کے علاقے خاقورق اور ترک ضلع سیرت کے قصبے اروح پر کیے گئے ،جس میں (پی کے کے )کے 6 مسلح دہشتگرد ہلاک ہو گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہلاک دہشتگردوں کے ٹھکانے سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے،کاروائی خفیہ اداروں کی اطلاع پر کی گئی۔

متعلقہ عنوان :