علی ظفر کی’’طیفہ اِن ٹربل‘‘25 ممالک میں مختلف زبانوں میں ریلیز ہوگی

جمعرات 19 جولائی 2018 16:00

علی ظفر کی’’طیفہ اِن ٹربل‘‘25 ممالک میں مختلف زبانوں میں ریلیز ہوگی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2018ء) پاکستان کی سب سے بڑی لو ، ایکشن، کامیڈی اور انٹرٹینمنٹ سے بھر پور علی ظفر کے پروڈکشن ہائوس لائٹ اینگل کی فلم ’’طیفہ اِن ٹربل‘‘ کی ریلیز میں صرف ایک روز باقی ہے۔ یہ فلم مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ اور ’’جیوفلمز‘‘ کے تعاون سے پاکستان بھر کے سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی جبکہ دٴْنیا بھر کے 25 ممالک میں مختلف زبانوں میں ریلیز ہوگی۔

اس فلم نے ریلیز ہونے سے پہلے ہی فلم انڈسٹری میں ایک طوفان بر پا کردیا ہے۔فلم ابھی ریلیز نہیں ہوئی لیکن اس کے ٹیزر، ٹریلر اور گانوں نے صرف یو ٹیوب پر دو کروڑ سے زائد ہٹس حاصل کرکے ریکارڈ بنا دیا ہے۔اس فلم کے ذریعے علی ظفر اور مایا علی نے شوبز انڈسٹری کے تمام ستاروں کی حوصلہ افزائی کی ہے کہ وہ بھی فلمی صنعت میں قدم رکھ کر پاکستان کا نام دٴْنیا بھر میں روشن کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

’’طیفہ اِن ٹربل‘‘ مکمل فیملی فلم ہے جو نا صرف پاکستان بلکہ دٴْنیا بھر کے شائقین کے مزاج کو مدِ نظر رکھ کر بنائی گئی ہے۔فلم میں نظر آنے والے ایکشنز، سائونڈ ایفکٹس اور موسیقی بین الاقوامی معیار کے ہیں۔ ’’طیفہ اِن ٹربل ‘‘ کی ملک اور بیرون ملک بے مثال تشہیر اور مارکیٹنگ کی گئی ہے اور اب یہ مجموعی طور پر پاکستان کی سب سے مہنگی فلم تصور کی جارہی ہے۔

پاکستان کے دِل لاہور سمیت متحدہ عرب امارات اور برطانیہ میں بھی فلم کی پروموشن کی گئی جہاں ہزاروں نوجوانوں نے اپنے پسندیدہ پرستاروں علی ظفر اور مایا علی سے ملاقات کی اور اٴْن کے ساتھ بھر پور جوش و جذبے کیساتھ سیلفیاں بنوائیں۔ ’’طیفہ اِن ٹربل‘‘ کی پروموشن کے دوران فلم کے ہیرو علی ظفر نے ہزاروں لوگوں کو فلم دیکھنے کیلئے دعوت نامہ بھی دیا۔ دبئی میں بھی اس فلم کی زبردست پرومشن ہوئی اور سماجی رابطوں کی مختلف ویب سائٹس پر بھی اس فلم کے حوالے سے ہزاروں لوگوں سے فلم کے مرکزی کرداروں نے دلچسپ گفتگو کی۔