ڈیل سٹین کو جنوبی افریقہ کا کامیاب ترین ٹیسٹ بائولر بننے کیلئے ایک وکٹ کی ضرورت

جمعرات 19 جولائی 2018 16:10

کولمبو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2018ء) سٹار جنوبی افریقن فاسٹ بائولر ڈیل سٹین کو ٹیسٹ کرکٹ میں جنوبی افریقہ کا کامیاب ترین بائولر بننے کیلئے ایک وکٹ کی ضرورت ہے، اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ سٹین (آج) جمعہ سے سری لنکا کے خلاف شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں یہ سنگ میل عبور کر لیں گے، اس وقت سٹین اور شان پولاک کی وکٹوں کی تعداد برابر ہے، دونوں نی421 وکٹیں لے رکھی ہیں۔

متعلقہ عنوان :