روزانہ ایک سے تین کپ چائے یا کافی پینا دل کی بے ترتیب دھڑکن اور فالج کے خطرے سے بچانے میں معاون ہوتا ہے،ماہرین

جمعرات 19 جولائی 2018 16:55

روزانہ ایک سے تین کپ چائے یا کافی پینا دل کی بے ترتیب دھڑکن اور فالج ..
سڈنی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2018ء) ماہرین کے مطابق روزانہ ایک سے تین کپ چائے یا کافی پینا دل کی بے ترتیب دھڑکن اور فالج کے خطرے سے بچانے میں معاون ہوتا ہے۔ملبورن الفریڈ ہاسپٹل کے ڈائریکٹر ڈاکٹر کسلر کے مطابق کافی کے ایک کپ میں 95 گرام کیفین ہوتی ہے جو سنٹرل نروس سسٹم کو متحرک کرنے کے ساتھ اعصابی خلل پیدا کرنے والے کیمیکل’’ ایڈینسین‘‘کو نظام میں داخلے سے روکتی ہے یہ کیمیکل ایٹریل فبریلیشن نامی دل کی دھڑکنوں کو بے ترتیب کرنے کی بیماری کا باعث بنتا ہے جو آگے چل کر فالج کا بھی باعث بنتا ہے۔

ماہرین کے مطابق روزانہ 300ملی گرام کیفین کی مقدار ایسی بیماری سے بطانے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔مذکورہ تحقیق جو کلینیکل الیکٹرو فزیالوجی جرنل میں شائع ہوئی ہے کے لئے 228,465 افراد پر مطالعہ کیا گیا تھا جن میں سے چھے فیصد معمول میں چائے یا کافی پینے والے تھے۔

(جاری ہے)

اسی طرح ایسے 103 افراد کا مطالعہ کیا گیا جن کو ہارٹ اٹیک آچکا تھا ان کو روزانہ 353 کیفین چائے یا کافی کی شکل میں دی گئی اور ان کے نہ صرف ہارٹ ریٹ میں بہتری آئی بلکہ دھڑکن کی بے ترتیبی کی بھی شکایت دور ہوئی۔مطالعے کے دوران یہ بھی دیکھا گیا کہ جو افراد روزانہ کم از کم 9 سے 10کپ کافی یا چائے پیتے ہیں یا دو انرجی ڈرنکس لیں ان میں دل کے زیریں حصے کا دھڑکنا تیز ہوا اور ان کو ہارٹ پلپیٹیشن کی شکایت لاحق ہوئی۔

متعلقہ عنوان :