جموں و کشمیر کے مسلمانوں نے 19جولائی 1947ء اپنی منزل کا تعین کر لیا تھا،خالد محمود

جمعرات 19 جولائی 2018 16:55

بھمبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2018ء) ڈپٹی کمشنر بھمبر سردار خالد محمود نے کہا ہے کہ ریاست جموں و کشمیر کے مسلمانوں نے 19جولائی 1947اپنی منزل کا تعین کر لیا تھا کشمیر ی مسلمان وطن کی آزاد ی کیلئے بر سر پیکار ہیں کشمیریوں کی قربانیاں جلد رنگ لائیں گی وقت کا تقاضا ہے کہ قوم اتحاد اور اتفاق کا مظاہرہ کرے گی مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک جلد کامیابی سے ہمکنار ہو گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر بھمبر نے آج یہاں ضلعی ہیڈ کوارٹر میں یوم الحاق پاکستان کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں ضلعی افیسران غیر جریدہ ملازمین وکلاء تاجران اور سکولوں کے طالب علموں نے شرکت کی تقریب سے اسسٹنٹ کمشنر بھمبر چوہدری نذاکت حسین صدر بار چوہدری عارف سر فراز ضلعی ایڈمنسٹریٹر راجہ غلام ربانی مسلم کانفرنس کے ضلعی صدر اقبال انقلابی تاجران کے راہنماء حاجی محمد عبداللہ حافظ اظہر حسین رضا سجاد مرزاشعیب بھائی اور دیگر مقررین نے خطاب کیا ڈپٹی کمشنر بھمبر سردار خالد محمود نے اس موقع پر کہا کہ کشمیر ی ایک عرصہ سے آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں بھارتی افواج بد ترین ظلم ڈھا رہی ہے تمام تر جبر اور تشدد کے باوجود تحریک اپنی منزل کی رواں دواں ہے کشمیریوں کو ان کے حق خود ارادیت سے محروم رکھنے کیلئے بھارتی حکومت جبر کے سب ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے تاہم کشمیر کی بہادر اور غیور قوم کے جذبہ میں کمی نہیں آئی نوجوانوں کے جذبے ہمالیہ سے بھی زیادہ بلند ہیں انسانی حقوق کی تنظیمیں خاموش تماشائی کا کردار اد اکر رہی ہیں مقبوضہ کشمیر میںکشمیر ی پاکستان سے بے پناہ محبت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی تیسری نسل آزادی کیلئے برسر پیکار ہے ظلم وستم کے باوجود کشمیر ی اپنی منزل کی طرف بڑھ رہے ہیں وہ وقت دور نہیں جب کشمیر ی بھارت کی غلامی سے چھٹکارہ حاصل کریں گے انہوں نے کشمیری نوجوانوں کے جذبہ حریت پر خراج عقیدت پیش کیا اس موقع پر کشمیر ی شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی ۔