چاغی ، دالبندین کے قریب مزدا گاڑی کی موٹرسائیکل سے ٹکر،

ایک شخص جاں بحق

جمعرات 19 جولائی 2018 17:13

چاغی۔19جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2018ء) چاغی کے صدرمقام دالبندین کے قریب مزدا گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا،لیویز ذرائع کے مطابق یہ واقعہ سورڈگاری نامی علاقے میں آرسی ڈی شاہراہ پر پیش آیا جس کے نتیجے میں نہال خان نامی نوجوان شدید زخمی ہوگئے جنہیں دالبندین کے پرنس فہد ہسپتال منتقل کرکے طبی امداد دی گئی لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے، مقامی انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی اور اس سلسلے میں تحقیقات شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :