تعلیمی اداروں میں سہولیات کی کمی جیسے مسائل کے خاتمے کیلئے میں انتخابات میں حصہ لے رہا ہوں،

حلقہ پی بی40 آواران کم پنجگور سے آزاد امیدوار میر ارشدخان شاہوانی

جمعرات 19 جولائی 2018 17:13

خضدار۔19جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2018ء) حلقہ پی بی40 آواران کم پنجگور سے آزاد امیدوار میر ارشدخان شاہوانی نے کہا ہے کہ تعلیمی پسماندگی ،صحت کے گمبھیر مسائل ،مواصلات کی عدم دستیابی ،سی پیک روڈ حوشاب پر ایک کلومیٹر بھی کام نہیں ہوا ہے ،گرلز و بوائز تعلیمی اداروں میں سہولیات کی کمی جیسے مسائل کے خاتمے کے لئے میں انتخابات میں حصہ لے رہا ہوں ،عوام آزمائے ہوئے لوگوں کو دوبارہ آزمانے کی غلطی کرنے کے بجائے روشن خیال اور ترقی پسند نمائندہ منتخب کر کے علاقے سے ہر قسم کی پسماندگی دو ر کریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، میر ارشد شاہوانی کا کہنا تھا کہ اس جدید دور میں حلقہ کے عوام پینے کے صاف پانی ،طلباء و طالبات تعلیم کی بنیادی سہولیات ،شہری صحت نے بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ،روڈ ٹو مارکیٹ سڑکیں اپنی جگہ ضلع آواران شاید ملک کا واحد ضلع ہے جہاں چند کلومیٹر سڑک پکی اور پورے علاقہ میںکچھی سڑکوں پر لوگ سفر کر تے ہیں ،،تعلیمی اداروں میں سہولیات نہ ہونے کے ساتھ ساتھ اساتذہ کرام کی کمی ہیں میر ارشد خان شاہوانی کا کہنا تھا کہ یہ تو کہا جاتا ہے کہ حوشاب آواران شاہراہ سی پیک کا حصہ ہے مگر اس شاہراہ پر عملاً کوئی کام نہیں ہوا ہے اور نہ ہی ایسا کوئی تاثر ملتا ہے کہ یہ بھی سی پیک کا حصہ ہے ان تمام مسائل کے حل کے لئے میں نے آزادی امیدوار کی حیثیت سے انتخابات میں حصہ لے رہا ہوں میں آواران کم پنجگور کے عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ اب ازمائے ہوئے لوگوں کو بار بار ازمانے کے عمل سے دستبردا ر ہو جائیں اور ایک ایسے نمائندے کا انتخاب کریں جس کے منشور میں تمام مسائل کا حل موجود ہو،وگرنہ پسماندگی اور عدم سہولیات کی دلدل میں ہم سب دھنستے جائیں گے اور ازمائے ہوئے لوگ اسی طرح منتخب ہو کر علاقے کا رخ تک نہیں کرئینگے ۔