Live Updates

عمران خان وزیراعظم بن ہی جائیں،عذاب توختم ہو،مولابخش چانڈیو

عمران خان لی زبان لیڈر کی زبان نہیں،الیکشن کمیشن لاڈلے کی زبان پرتالے لگائے،یااللہ عمران خان کوبینائی عطا فرما،انہیں سندھ میں لاکھوں عوام نظرنہیں آرہے۔ترجمان پیپلزپارٹی کا کارنرمیٹنگ سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 19 جولائی 2018 16:58

عمران خان وزیراعظم بن ہی جائیں،عذاب توختم ہو،مولابخش چانڈیو
کراچی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 جولائی 2018ء) : پاکستان پیپلزپارٹی کے ترجمان سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ عمران خان وزیراعظم بن ہی جائیں یہ عذاب توختم ہو،عمران خان لی زبان لیڈر کی زبان نہیں،الیکشن کمیشن لاڈلے کی زبان پرتالے لگائے،یااللہ عمران خان کوبینائی عطا فرما،انہیں سندھ میں لاکھوں عوام نظرنہیں آرہے۔ انہوں نے آج یہاں ہالاناکہ میں کارنرمیٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یااللہ عمران خان کوبینائی عطا فرما۔

انہیں سندھ میں لاکھوں عوام نظرنہیں آرہے،خان صاحب25 جولائی کے بعد بہت پریشان ہوں گے۔عمران خان جیسی زبان لیڈر نہیں بولتے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ پاکستان کے مستقبل کے خاطر لاڈلے کی زبان کو روکنا ہو۔ الیکشن کمیشن ،عبوری حکمرانواں کو چاہئیے کہ وہ لاڈلے کی زبان کو تالے لگائیں اورانہیں بتایا جائے کہ آپ کے ہم وطن گری ہوئی زبان پسند نہیں کرتے۔

(جاری ہے)

سیاسی پارٹیوں کوالیکشن کمیشن،عبوری حکومتوں کومطمئن کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سمجھتے ہیں غصہ دلانے سے ہم میدان چھوڑ جائیں گے،عمران خان آپ کوالیکشن میں گھٹنے ٹیکنے پڑیں گے۔عمران خان کو سندھ میں لاکھوں عوام نظرنہیں آرہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کوویسے وزیراعظم بن ہی جانا چاہیے تاکہ یہ عذاب توختم ہو۔ واضح رہے سندھ میں پیپلزپارٹی سب سے بڑی جماعت ہے جس کے مقابلے میں مسلم لیگ ن، تحریک انصاف اور ایم کیوایم سمیت گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس الیکشن میں مدمقابل ہیں۔

تاہم سیاسی ماہرین کے مطابق سندھ میں پیپلزپارٹی کے الیکشن میں زیادہ نشستیں نکالنے کے امکانات ہیں۔ جبکہ کراچی میں ایم کیوایم کے بعد پیپلزپارٹی، تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کچھ سیٹیں نکالنے کی پوزیشن میں ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات