روسی ہم منصب سے ملنے میں کوئی قباحت نہیں، جیمز میٹس

جمعرات 19 جولائی 2018 17:31

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2018ء) امریکی وزیر ددفاع جیمز میٹس نے کہا ہے کہ وہ روسی ہم منصب شوئیگو سے ملاقات کرنے میں کوئی قباحت محسوس نہیں کرتے۔

(جاری ہے)

برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق اس ملاقات کا امکان دونوں ممالک کے صدور کی ہیلسینکی میں ملاقات کے بعد پیدا ہوا ہے تاہم اس بیان میں کتنی سنجیدگی ہے یہ تو وقت ہی بتائے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ایک اطالوی اخبار سے گفتگو کے دوران روسی وزیر دفاع سرگی شوئیگو نے کہا تھا کہ ہم نے امریکا سے عالمی مسائل اور انسداد دہشتگردی کے موضوع پر بات چیت کی خواہش ظاہر کی تھی مگر لگتاہے کہ پینٹاگون فی الوقت تیار نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :