Live Updates

عمران نیازی کے ہاتھوں خیبر پختونخواکے بعد کراچی کو تباہ نہیں ہونے دیںگے، علی نواب خان لودھی

جمعرات 19 جولائی 2018 17:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2018ء) پاکستان سنی تحریک PS-111 اور این اے 247 کے نامزد امید وار علی نواب خان لودھی نے کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی کے ہاتھوں خیبر پختونخواہ کے بعد کراچی کو تباہ نہیں ہونے دیںگے انہوں نے کہا کہ جلسوں میں بد زبانی کرنے اور گالیاں دینے والا شخص جاہل ہی ہوسکتا ہے جو اقتدار میں آنے کے لئے سر توڑ کوششیں کر رہا ہے مگر عوام اب سیاسی طور پر باشعور ہو چکے ہیں وہ کسی بھی ایسے شخص کو ہر گز ووٹ نہیں دیں گے جس کی وجہ سے بعد میں انہیں ندامت یا شرمندگی ہو علی نواب خان لودھی نے کہا کہ جوووٹر زکو گدھا کہہ عوام اس کا ناپاک بوجھ نہیں اٹھا سکتے کیونکہ عوام گدھے نہیں ہیں انہوںنے کہا کہ عمران نیازی کا ڈرگ ٹیسٹ کرانے کے علاوہ ماہر نفسیات سے بھی معائنہ کرایا جائے چونکہ ایسے ذہنی بیمار شخص کو عوام پر مسلط نہیں کیا جاسکتا علی نواب خان لودھی نے کہا کہ عوام عمران نیازی والی تبدیلی نہیں چاہتے جو زیادہ سے زیادہ شادیاں کرنے اور طلاقیںدینے کا عادی ہو عوام کو اس کی ذہنی حالت پر شک ہے انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کا صرف یک نکاتی ایجنڈا ہے کہ وہ وزیر اعظم بن جائے علی نواب خان لودھی نے کہا کہ پاکستانی سیاست میں کسی لاڈلے کی گنجائش نہیں ہے ملک کا وزیر اعظم محب وطن اور اچھی شہرت کاحامل سیاستدان ہی ہو سکتا ہے انہوں نے کہا کہ غیر ملکی ایجنڈ پاکستان میں انتشار پیدا کرکے ملک کو غیر مستحکم کرنے کی سازش کر رہے ہیں اور ملک کی معیشت کو تباہ کر رہے ہیں علی نواب خان لودھی نے کہا کہ ملک کو قرضوں کے بوجھ تلے دبادیا گیا ہے اور مہنگائی کی وجہ سے عوام خودکشیاں کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں انہوں نے کہا کہ کراچی کے شہری پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں مگر ہزاروں گیلن پانی فروخت کرنے کے لئے ٹینکروں کو واٹر بورڈ پانی فراہم کر رہا ہے علی نواب خان لودھی نے کہا کہ کراچی کی عوام کے بنیادی مسائل میں پانی،بجلی، کچرے کے ڈھیر، مخدوش سڑکیں ،ابلتے ہوئے گٹر اور دیگر بلدیاتی مسائل ہیں جنہیں حل کرنے کی فوری ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ کچرے کے ڈھیروں کو اٹھانے اور صفائی کی صورتحال کے علاوہ دیگر مسائل کو حل کرنے کے لئے نئے مربوط نظام کو رائج کیا جائے گا اور عوام کو مہنگائی سے بچانے کے لئے زیادہ سے زیادہ سستے بازار لگائے جائیں گے اور بے روز گار نوجوانوں کو آئی ٹی کی جدید تربیت اور ملازمتیں فراہم کی جائیں گی علی نواب خان لودھی نے کہا کہ نوجوانوں کو کاروبار کے لئے آسان قرضے بھی فراہم کئے جائیں گے تاکہ وہ ملک کی معیشت میں اپنابھر پور کردار ادا کر سکیں
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات